کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 151
میں نیک بدلہ دے۔
محترم برادران ِ اسلا م ! یہ مختصر سا رسالہ جو توبہ اور تقویٰ کے بارے میں ہے ،اس میں ، میں نے جو کچھ لکھا ہے اس میں کوشش کی ہے کہ غیر ضروری طوالت سے اجتناب کرتے ہوئے کام کی بات لکھ دی جائے۔ جو میرے بھائی اس کتاب کو پڑھ لیں وہ آگے کسی دوسرے بھائی کو تحفہ پیش کردیں ۔ شاید اللہ تعالیٰ ان کے لیے بھی اسے ہدایت کا ذریعہ بنادے۔
جو بھائی اس کتاب کو چھاپ کر مفت تقسیم کر نا چاہتے ہوں ان سے گزارش ہے کہ وہ ’’الفرقان ٹرسٹ ‘‘ سے رابطہ کرکے اس کی تقسیم کا طریقہ اور معلومات حاصل کریں ۔ یہ کتاب دیگر لوگوں کو صرف اس شرط کے ساتھ شائع کر کے دی جائے گی اس پر ’’ فی سبیل اللہ تقسیم کے لیے۔‘‘لکھا ہو۔
جو میرے بھائی اس کتاب میں کوئی کمی محسوس کریں وہ بھی اپنے مفید مشوروں سے ادارہ کو آگاہ کرسکتے ہیں ۔
****