کتاب: توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات - صفحہ 12
گناہوں کو بخش سکتا ہے۔ اور اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے(بار بار وہ گناہ نہیں کرتے) جب کہ وہ جانتے ہوتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور نیکی کرنے والوں کا کیا اچھا اجر ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو وہ لوگ پسند ہیں جو گناہ کرکے اس پراڑتے نہیں بلکہ تو بہ کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں ۔ دراصل توبہ ہی تقویٰ کے استحکام و بلندی کا اہم ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم ! اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں ختم کرکے ایسی مخلوق پیدا کرتا جو گناہ کرتی اور اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگتی اور وہ انہیں بخشتا۔‘‘ ( مسلم:۲۷۴۸) یہ کتاب ایسے لوگوں کو جو یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ’’ہمارے گناہ اس قدر زیادہ ہیں کہ اب توبہ کی گنجائش نہیں ، او ر وہ اسی بد گمانی میں گناہ پر گناہ کیے جارہے ہیں کہ اب ذلت ہمارا مقدر بن چکی ہے۔‘‘ توبہ کرنے اور متقیوں کو تقویٰ پر استقامت کے لیے سیدھی راہ دکھائے گی۔ (ان شاء اللہ) اس کتاب میں مصنف نے گناہ، اس کے اسباب ، اثرات اور نقصانات بیان کرنے کے بعد توبہ کے فوائد ، ثمرات اور تقویٰ کی اہمیت جیسے عنوانات کو جا بجا قرآنی آیات اور صحیح احادیث نبویہؐ سے مزین کیا ہے، جو اس کتاب کی انفرادیت اور خاصیت کی وجہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ابو ساریہ عبدالجلیل بھائی (مدیر اعلیٰ الفرقان ٹرسٹ)کوبھی جزائے خیر سے نوازے جو ہر کتاب کو قرآن و حدیث کا خاصہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ عبدالرؤف مدیر مکتبۃ الکتاب، لاہور ۱۰ مار چ ۲۰۱۰ء