کتاب: تصوف میں شیخ اور تصور شیخ - صفحہ 10
الفہیم مؤ کے ذمہ داران کی طرف سے اس مقالہ کی طباعت کی خواہش پر اس پر نظر ثانی اور اضافہ میں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ’’تصور شیخ‘‘ کے عنوان سے ایک مستقل کتاب مرتب ہوئی اور اس کا تمہیدی حصہ جس میں مختصرا پیر کے مقام ومرتبہ پر روشنی ڈالی گئی تھی اضافہ وتکمیل کے بعد ایک دوسری مستقل کتاب کی شکل اختیار کرگیاجو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔[1] اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ان دونوں مجموعوں کو شرف قبول بخشے اور جملہ مسلمانان عالم کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔آمین اللّٰهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ۔ اسعد اعظمی ۲۵/شعبان ۱۴۲۲؁ھ =۲۲/نومبر ۲۰۰۱ء؁
[1] اب اس اشاعت میں دونوں کتابوں کو ایک ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔