کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 627
سے بچا لے، الٰہی! کتاب وطباعت کی غلطیوں سے بہت سی تصانیف کا مرتبہ کم ہو جاتا ہے اس نقص اور سقم سے اپنی کتاب کو بچانے کے لیے میرے پاس کوئی طاقت اور سامان نہیں ہے، تو ہی اس کے کاتب و طابع کو نیک توفیق دے اور نقائص و اسقام سے اس کو بچا، الٰہی ابن جریر، ابن اثیر، ابن خلدون، ابو الفداء، ابن سعد، جلال الدین سیوطی، امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، ابن ہشام اور واقدی کی روحوں پر اپنی رحمتیں نازل کر کیونکہ تاریخ اسلام کی یہ پہلی جلد زیادہ تر انہیں کی محنتوں کے نتائج کی خوشہ چینی سے مرتب ہو سکتی ہے، الٰہی میرے کام میں آئندہ میرے لیے آسانیاں پیدا کر دے اور تاریخ اسلام کی آئندہ جلدیں حسن و خوبی کے ساتھ مرتب کرنے کی توفیق اور ضروری سامان عطا فرما۔
آمین اللّٰھم صل علٰی سید نا و مولانا محمد بعدد کل معلوم لک
(مصنف)