کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 52
اور تحقیق حقیقت کے لیے ان کی طرف ہرگز متوجہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہر عیسائی مؤرخ روایت کی صحت کے معاملہ میں حد سے زیادہ بے پرواہ اور بداحتیاط دیکھا جاتا ہے، دوسری طرف وہ اپنی تمام تر طاقت اور قابلیت فیصلہ نگاری اور رائے زنی میں صرف کر کے تاریخ کو ایک افسانہ یا ناول بنانا چاہتا ہے، مسلمان مؤرخین بحمد اللہ تعالیٰ اس عیب سے بہت کچھ محفوظ نظر آتے ہیں اور اسی لیے وہ بطور ثقہ گواہ کے ہماری بہت کچھ مدد کرسکتے ہیں ۔