کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 456
نہ کبھی خلیفہ کو کسی نے اس طرف متوجہ کیا کہ وہ روپیہ حاصل کرنے اور اپنی مالی حالت درست کرنے کی کوشش میں مصروف ہوئے ہوں اور نہ عام مسلمانوں کو اس طرف کوئی خصوصی توجہ تھی کہ وہ مال و دولت حاصل کریں اور متمول بن جائیں ، اب اس کے بعد خلافت راشدہ کا دوسرا نصف حصہ شروع ہوتا ہے، مذکورہ بالا تمام امتیاز کم ہوتے اور مٹتے ہوئے نظر آنے لگتے ہیں اور کم ہوتے ہوتے خلافت راشدہ کے ساتھ ہی تمام امتیازات فنا ہو جاتے ہیں ۔