کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 384
ام رومان تھیں ان کے بطن سے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئے، جب سیّدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تو پہلی بیوی نے مسلمان ہونے سے انکار کیا، اس کو آپ نے طلاق دے دی، دوسری بیوی ام رومان مسلمان ہو گئیں ، مسلمان ہونے کے بعد بھی آپ نے دو نکاح اور کیے، ایک اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ساتھ جو جعفر رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی بیوہ تھیں ، ان کے بطن سے محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے دوسرا نکاح حبیبہ بنت خارجہ انصاریہ رضی اللہ عنہ سے جو قبیلہ خزرج سے تھیں ۔ ان کے بطن سے ایک بیٹی ام کلثوم آپ کی وفات کے بعد پیدا ہوئیں ۔