کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 29
کے اندر نا اتفاقی پیدا کرنے یا جمعیت اسلامی کو نقصان پہنچانے کا موجب ہوسکیں ۔ لیکن اس احتیاط کو میں نے اس قدر زیادہ اہمیت ہرگز نہیں دی کہ میری کتاب کی تاریخی حیثیت اور میری مؤرخانہ شان کو کوئی صدمہ پہنچ سکے۔ میں نے اس کتاب کو ایک اسلامی خدمت اور عبادت سمجھ کر لکھا ہے اور اسی لیے خدائے تعالیٰ سے اجرو ثواب کا متوقع ہوں ۔
میں اپنی کم بضاعتی و بے مائیگی کا اقرار کرتا ہوں کہ قدم قدم پر میرا ٹھوکر کھانا ممکن اور غلطی سے پاک و مبرا رہنا عجائبات میں شمار ہو سکتا ہے، جو صاحب بغرض اصلاح نکتہ چینی کریں گے میں ان کو محسن سمجھوں گا، جوصاحب حسدو عداوت کی بناء پر میری عیب شماری میں مصروف ہوں گے ان کو میں حوالہ بہ خدا کرتا ہوں ۔
اکبر شاہ خاں ، نجیب آبادی
یکم محرم الحرام …۱۳۴۳ء