کتاب: تاریخ اسلام جلد اول (اکبر شاہ) - صفحہ 201
شہید ہوئے اور یہ میدان جنگ کے معمولی واقعات ہیں ، اس لڑائی کے بعد ماہ ذی الحجہ تک اس سال میں اور کوئی قابل تذکرہ واقعہ نہیں ہوا، اسی سال نصف رمضان المبارک کے قریب سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، جنگ احد میں مسلمانوں کو چشم زخم پہنچنے سے مدینہ کے منافق اور یہودی بہت خوش ہوئے اور ان کی جراتیں بڑھ گئیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم در گزری سے کام لیتے رہے۔