کتاب: تاریخ اہل حدیث - صفحہ 429
نے یہ کتاب ۱۴۳ھ میں خلیفہ منصور عباسی کے عہد میں لکھی اور آپ کی وفات ۱۷۹ھ میں مدینہ طیبہ ہی میں ہوئی اور آپ فصول سابقہ میں پڑھ آئے ہیں کہ تابعین کا زمانہ ۱۸۰ھ تک ختم ہوا۔ اگرچہ امام مالک اتباع تابعین سے ہیں لیکن ان کی تصنیف زمانہ تابعین میں ہوئی۔ و ھذا ھوالمقصود و الحمد اللّٰہ المعبود۔
خاکسار محمد ابراہیم میر سیالکوٹی