کتاب: تاریخ اہل حدیث - صفحہ 17
کتاب: تاریخ اہل حدیث مصنف: امام العصر حضرت مولانا ابراہیم سیالکوٹی پبلیشر: مکتبہ قدوسیہ ترجمہ: تاریخ اہل حدیث بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمد للّٰہ الذی اسبغ علینا نعمہ فی القدیم والحدیث وارسل الینا رسولہ النبی الامی باحسن الحدیث الذی بین لنا ما احل لنافیہ من الطیب وحرم علینا من الخبیث ووضع عنا اصار رسوم الجاھلیۃ واغلال الاوھام فسرنا بلطفہ السیر الحثیث واوصی الی اصحابہ و خلص احبابہ ان یبلغوا عنہ ماسمعوا منہ من الحدیث فبذلوا جھدھم رضی اللّٰہ عنہم فی اشاعۃ سنتہ واذاعۃ امرہٖ بالسیر السریع والطلب الحثیث فصل اللّٰہ علیہ وعلیھم وعلی الہ وعلی من جلس مجالس العلم للتحدیث۔ اما بعد۔ التماس مولف:۔ پس بندہ حقیر محمد ابراہیم میر سیالکوٹی اپنے ناظرین باتمکین کی خدمت میں عرض پرداز ہے کہ اس کتاب کا موضوع اس کے نام سے ظاہر ہے۔ پیشتر اس کے کہ خاکسار اس کے مبادی و مقاصد کو بیان کرے۔ چند امور کا اظہار ضروری ہے۔ اول یہ کہ اس کتاب کے مضامین گو سمجھنے میں صاف و سادہ ہیں لیکن بیان کرنے اور سمجھانے میں مشکل اور مجھ ایسے کم ہمت و قلیل البضاعت کی استعداد سے بڑھ کر ہیں ۔ وجہ مشکل ہونے کی یہ ہے کہ اس کتاب کے دو بڑے حصے ہیں ۔ تاریخی اور اصولی۔ حصہ تاریخی کے لئے مواد کا کثرت سے میسر آنا اور ان پر مصنف کا عبور ضروری ہے۔ علم تاریخ میں جہاں تک میرا ناقص مطالعہ ہے اس موضوع پر کوئی مستقل تصنیف نہیں ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ مختلف کتابوں کی ورق گردانی سے جمع اشتیات و