کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 98
7 اپنی شرم گاہ کو دایاں ہاتھ ہرگز نہ لگائیں۔ 8 بائیں ہاتھ سے استنجا کریں۔ 9 پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر رگڑ کر(یا صابن وغیرہ سے)اچھی طرح صاف کریں۔ 10 بیت الخلا سے نکلتے وقت یہ دعا کریں: ((غُفْرَانَکَ))[1] ’’پروردگار! تیری بخشش چاہتا ہوں۔‘‘ چھینک مارنے اور جمائی لینے کے آداب: 1 چھینک مارنے والا کہے:’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔‘‘ 2 چھینک سننے والاکہے:’’یَرْحَمْکَ اللّٰہ‘‘ ’’اللہ تم پر رحم کرے۔‘‘ 3 چھینکنے والا جواب میں کہے:’’یَھْدِیْکَ اللّٰہ ُ وَ یُصْلِحُ بَالَکَ‘‘ ’’اللہ تمھیں ہدایت پہ رکھے اور تمھاری حالت درست کرے۔‘‘[2] 4 چھینک مارتے وقت منہ کو رومال، ٹشو یا کسی اور چیز سے ڈھانپ لیں، تاکہ تھوک کے ذرّات پھیلنے سے کسی کو اذیّت نہ ہو۔ 5 تین مرتبہ چھینکنے کے بعد چھینک آئے تو پھر ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ کہنا اور اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔[3] 6 اگر کسی نے چھینک مارتے وقت ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ نہیں کہا تو اس کا جواب بھی نہیں دینا چاہیے۔[4]
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث(۷) سنن ابن ماجہ(۳۰۰) مشکاۃ المصابیح بتحقیق الألباني(۱/ ۱۱۱) نیل الأوطار(۱/ ۷۳، ۷۴(. [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۶۲۲۴(. [3] الأدب المفرد، صحیح مسلم، سنن أبي داود، صحیح الجامع(۶۹۷(. [4] صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۹۹۲(.