کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 97
قضاے حاجت کے آداب اور دعائیں: بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت اور داخل ہونے کے بعد اِن آداب کو ملحوظ رکھیں: 1 بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت یہ دُعا کریں: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ))[1] ’’اے اللہ! تحقیق میں تیری پناہ چاہتا ہوں، ناپاک نر و مادہ جنّوں سے۔‘‘ سنن سعید بن منصور کی روایت میں اس دعا کے شروع میں:’’ بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کہنا بھی وارد ہوا ہے۔[2] 2 بایاں پاؤں پہلے اندر داخل کریں۔ 3 زمین سے قریب ہوکر کپڑا اُٹھائیں۔[3] 4 پیشاب کے چھینٹوں سے بچیں، کیونکہ قبر میں زیادہ تر عذاب پیشاب سے نہ بچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔[4] 5 کسی سے اس دوران میں ہر گز بات چیت نہ کریں، کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔[5] 6 بیت الخلا میں داخل ہوجانے کے بعد اللہ کا نام لینا، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینا یا زبان سے کوئی ذکر و اذکار یا دعا وغیرہ کرنا ناجائز ہے۔[6]
[1] صحیح البخاري(۱/ ۴۵) صحیح مسلم(۱/ ۲۸۳(. [2] دیکھیں: فتح الباري(۱/ ۲۴۴) نیل الأوطار(ص: ۷۵(. [3] سنن الترمذي، رقم الحدیث(۱۴(. [4] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۲۱۸) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۹۲(. [5] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۱۵) سنن ابن ماجہ(۳۴۲) مسند أحمد(۳/ ۳۶(. [6] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۱۹) سنن الترمذي، رقم الحدیث(۱۷۴۶) سنن النسائي(۸/ ۱۷۸) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث(۳۰۳(.