کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 74
3 حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:﴿یٰبُنَیَّ﴾[یوسف:۵] ’’اے میرے لختِ جگر!‘‘
4 حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے لڑکے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
﴿یٰبُنَیَّ﴾[لقمان:۱۳] ’’اے میرے بیٹے!‘‘
بیمار ی کا روحانی علاج:
اگر کوئی بچہ جن و شیاطین کی جانب سے تکلیف میں مبتلا ہو تو والدین کو چاہیے کہ وہ جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل سورتیں اور دعائیں پڑھ کر انھیں دم کریں یا کسی سے دم کروائیں:
1 تعوّذ و تسمیہ کے بعد پوری سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔[1]
2 پوری پوری سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھیں۔[2]
3 مریض کے جسم کو دائیں ہاتھ سے چھوتے ہوئے یہ دعا پڑھیں:
((اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْھِبِ الْبَأَسَ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَآئَ إِلاَّ شِفَآؤُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا))[3]
’’اے انسانوں کے رب! بیماری کو دور کردے، شفا عطا فرما، کیونکہ تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیںہے، ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ چھوڑے۔‘‘[4]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۵۴۰۴(.
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۴۷۲۹(.
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۵۳۵۱(.
[4] جن و شیطان، جادو، تعویذ گنڈوں اور نظر بد وغیرہ کے علاج و دم کی تفصیلات کے لیے دیکھیں: ہماری کتاب ’’جادو کا آسان علاج‘‘(مطبوعہ مکتبہ کتاب و سنت، ریحان چیمہ، ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ، پاکستان۔توحید پبلی کیشنز، بنگلور، انڈیا(.