کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 156
لیکن افسوس! آج مسلمان گھرانوں میں اسلامی اور ایمانی غیرت کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے۔ 15. علمی مجالس میں حاضری: والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ دینی مجلسوں میں اپنے بچوں کو ساتھ رکھیں، تاکہ ان میں بھی دین کا شعور جاگے، خود اعتمادی بڑھے اور ان میں ہر شخص کے سامنے حق بات کہنے کا جذبہ پیدا ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس سے زیادہ باوقار اور مبارک مجلس اور کونسی ہوسکتی ہے؟ اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسوں میں نوخیز بچے بھی شریک ہوا کرتے تھے۔[1]
[1] تفصیل کے لیے دیکھیں: صحیح البخاري، کتاب العلم و التفسیر، تفسیر سورۃ النصر، نیز دیکھیں: تربیۃ الأولاد في الإسلام(۱/ ۳۰۵).