کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 15
انھیں دنیا و آخرت میں جزاے خیر عطا فرمائے۔بَارَکَ اللّٰہُ فِيْ أَہْلِہِمَا وَ مَالِہِمَا وَ عُمُرِہِمَا وَ أَعْمَالِہِمَا۔آمین
اسی طرح اپنے احباب جناب محمد رحمت اللہ خان(ایڈووکیٹ)اور جناب شاہد ستار صاحب کا بھی شکر گزار ہوں، جو اسے اپنے ادارے ’’توحید پبلی کیشنز‘‘ بنگلور کی طرف سے شائع کرکے آپ تک پہنچانے کا اہتمام کر رہے ہیں۔فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْراً۔
جبکہ پاکستان سے اسے ہم نے اپنے مکتبہ کتاب و سنت، ریحان چیمہ اور ام القریٰ پبلی کیشنز گوجرانوالہ کی طرف سے شائع کیا ہے، جو عزیزم مولانا غلام مصطفی فاروق اور حافظ شاہد محمود کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں۔فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْراً۔
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہ بات بھی قارئین کرام کے علم میں لائی جائے کہ صرف دعاؤں کو چھوڑ کر باقی تمام عربی عبارات کو حذف کر کے زیرِ نظر کتاب کا تقریباً سارا متن روزنامہ ’’اردو نیوز‘‘ جدہ کے ہفتہ وار جمعہ اڈیشن ’’روشنی‘‘ میں قسط وار شائع ہوچکا ہے۔وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَمِنْہُ الْقُبُوْلُ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس بضاعتِ مزجات کو شرفِ قبول سے نوازے اور اسے قارئینِ کرام کے لیے استفادے کا باعث بنائے۔آمین
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سپریم کورٹ الخبر ابو حسان محمد منیر قمر نواب الدین
۵؍۸؍۱۴۳۳ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر، داعیہ متعاون
۲۵؍۶؍۲۰۱۲ء مراکزِ دعوت و ارشاد
(الدمام، الظہران، الخبر)سعودی عرب