کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 14
سے عام کتبِ حدیث کے علاوہ بطورِ خاص ’’اولاد کی اسلامی تربیت‘‘ مولانا محمد انور السلفی(کویت)سے خوب استفادہ کیا ہے، بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ کتاب اسی کا اختصار و انتخاب ہے۔اسی طرح ’’تحفۃ المولود بأحکام المولود‘‘ للعلامۃ ابن القیم رحمہ اللہ، ’’تربیۃ الأولاد في الإسلام‘‘ لفضیلہ الشیخ عبد اللّٰہ ناصح علوان حفظہ اللہ(جامعۃ الملک عبد العزیز، جدہ)، اور جناب ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ، برادرِ شہید الاسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ(سابق پروفیسر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ الریاض و جامعہ اسلامیہ عالمیہ اسلام آباد)کی کتاب ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام بحیثیتِ والد‘‘ اور عزیزم مولانا انصار زبیر محمدی(داعیہ الجبیل اسلامک سنٹر)کی کتاب ’’ہم بچوں کی تربیت کیسے کریں؟‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
ہم شکر گزار ہیں اپنی لختِ جگر آنسہ نادیہ قمر کے، جس نے دوسری کئی کتب کی طرح اس کتاب کی بھی کمپوزنگ کی ہے۔فَجَزَاہَا اللّٰہُ خَیْراً وَ أَسْعَدَہَا فِي الدُّنْیَا وَ الآْخِرَۃِ۔
انتہائی ناسپاسی ہوگی اگر میں برادرم جناب عبدالغفار سوداگر رحمہ اللہ(الجبیل)کا شکریہ ادا نہ کروں، جنھوں نے نہ صرف اس موضوع پر توجہ دلائی، بلکہ اس کتاب کو آپ تک پہنچانے میں بھرپور تعاون کرنے کا وعدہ بھی فرمایا، لیکن کام کی تکمیل سے قبل ہی وہ وفات پاگئے۔رَحِمَہٗ اللّٰہُ وَغَفَرَ لَہٗ۔
اب اس کتاب کو آپ تک پہنچانے میں ہمارے دوست جناب انجینئر عصمت امین خواجہ صاحب(جنرل مینیجر فاؤنڈیشنز بلڈنگ کنٹرکٹنگ کمپنی لمیٹڈ الخبر۔لاہور)کی ترغیب و تحریص سے جناب ریحان علی قریشی صاحب(مینیجنگ ڈائیریکٹر پریمئیر کنسٹرکشن کمپنی، الخبر)نے بھرپور تعاون فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ