کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 129
قسمت میں لکھ رکھا ہے، تقدیر لکھنے والے قلم اٹھا لیے گئے اور صحیفے خشک ہوگئے ہیں۔‘‘(جو ہونا تھا وہ لکھ دیا گیا ہے، اب اس میں رد و بدل نہیں ہوسکتا)[1] اگر بچوں میں والدین اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا احساس پیدا کریں تو بچے نہ صرف آیندہ زندگی میں برے کاموں سے دور رہیں گے، بلکہ دوسروں کو بھی گناہوں سے روکنے والے بن جائیں گے۔
[1] سنن الترمذي، صحیح الجامع، رقم الحدیث(۷۹۵۷(.