کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 126
’’اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں، پس تو اپنی جناب سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا مہر بان ہے۔‘‘
18۔سلام:
دعا کے بعد پہلے دائیں طرف چہرہ گھماتے ہوئے:’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ‘‘ کہیں اور پھر بائیں طرف چہرہ گھماتے ہوئے ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ‘‘ کہیں۔[1]
19۔نماز سے فراغت کے بعد:
1 نماز سے فراغت کے بعد بلند آواز سے ’’اللّٰہ ُأَکْبَرْ‘‘ کہیں۔[2]
2 پھر تین مرتبہ ’’أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ‘‘[میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں] کہنا چاہیے۔
3 پھر:((اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ))کہیں۔[3]
’’اے اللہ! تو ’’السّلام‘‘ ہے، تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔اے ذوالجلال والاکرام! تو بڑا ہی برکت والا ہے۔‘‘
4 پھر یہ دعا کرنی چاہیے:((رَبِّ أَعِنِّيْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ))[4]
’’اے میرے پروردگار! اپنا ذکر کرنے اور شکر بجا لانے اور اچھی
[1] سنن أبي داو د، رقم الحدیث(۹۹۶) سنن الترمذي، رقم الحدیث(۵۹۲(.
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۸۴۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۵۸۳(.
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۸۴۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۵۸۳(.
[4] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۱۵۲۲) سنن النسائي، رقم الحدیث(۱۲۲۶) مستدرک حاکم(۱/ ۲۷۳(.