کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 124
1 تشہد میں انگلی کو مسلسل حرکت دیتے(اٹھاتے گراتے)رہنا چاہیے۔[1]
2 درمیانی تشہد میں اگر کوئی درودِ پاک پڑھنا چاہے تو جائز بلکہ مستحب ہے۔[2]
ایسا کرنے پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔[3]
16۔تیسری اور چوتھی رکعت:
درمیانی تشہد سے اللہ اکبر کہتے ہوئے تیسری رکعت کے لیے اٹھیں اور رفع الیدین کریں، یعنی دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابرتک اٹھائیں، جیسا کہ ابتداے نماز میں کیا تھا،پھر سینے پر ہاتھ باندھ کر سورت فاتحہ پڑھیں، پھر رکوع کریں، پھر سجدے کریں اور اسی طرح چوتھی رکعت مکمل کریں۔
17۔آخری تشہد اور دعائیں:
آخری رکعت مکمل کرکے اُسی کیفیت میں بیٹھیں، جس میں درمیانی تشہد کے وقت تھے، تاہم آخری تشہد میں تورّک کرنا مسنون ہے کہ بائیں پاؤں کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے دائیں طرف نکالیں اور بائیں سرین کے بل بیٹھیں۔[4]
اب التحیات اور پھر اس کے بعد یہ درودِ ابراہیمی پڑھیں:
((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد۔اَللّٰہُمَّ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث(۵۸۰) سنن النسائي، رقم الحدیث(۹۹۵) ابن حبان، رقم الحدیث(۴۸۵) ابن خزیمۃ، رقم الحدیث(۷۴۱(.
[2] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۱۴۸۱(.
[3] صفہ صلاۃ النبي للألباني(ص: ۴۵) تفسیر أحسن البیان حافظ صلاح الدین یوسف، سورۃ الأحزاب(آیت: ۵۶) تفصیل کے لیے ہماری کتاب: ’’درود شریف‘‘(طبع نورِ اسلام اکیڈمی۔لاہور) ملاحظہ کریں.
[4] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۷۳۰) صحیح ابن حبان(۵/ ۱۸۲(.