کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 121
3 ہاتھوں کی انگلیاں کھلی اور ساتھ ملی اور قبلہ رو ہوں۔[1] 4 اپنے بازو پہلوؤں سے اور پیٹ رانوں سے الگ رکھیں۔[2] 5 پاؤں کی ایڑیاں ملی ہوئی ہوں۔[3] 6 انگلیاں قبلہ رخ ہوں۔[4] 7 نہایت اطمینان کے ساتھ سجدہ کیا جائے۔ سجدے میں کم از کم تین مرتبہ یہ دعائیں کریں: 1 ((سُبْحَانَ رَبِّيَ الاَْعْلٰی))[5] ’’پاک ہے میرا رب بلندیوں والا۔‘‘ 2 ((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمََّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ))[6] ’’پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب! اور اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘ اب ’’اَللّٰہُ اَکْبَرْ‘‘ کہتے ہوئے سجدے سے اٹھیں اور اپنے بائیں پاؤں کو بچھاکر اس پر سیدھے بیٹھ جائیں اور دائیں پاؤں کو اُسی طرح کھڑا رکھیں جس طرح سجدے میں تھا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے قریب اپنی رانوں پر رکھیں۔[7] پھر یہ دعا کریں:
[1] مستدرک الحاکم(۱/ ۲۲۷) سنن البیھقي(۲/ ۱۱۲(. [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۷۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث(۳۰۴(. [3] سنن البیھقي(۲/ ۱۱۶) ابن خذیمہ، رقم الحدیث(۶۵۴) حاکم(۱/ ۲۲۸(. [4] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۸۲۸(. [5] صحیح مسلم، رقم الحدیث(۷۷۲(. [6] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۷۹۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۴۸۴(. [7] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۷۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث(۳۰۴) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث(۱۰۶۰(.