کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 120
رکوع سے اٹھتے وقت کہیں:((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))[1]
’’اللہ نے تعریف کرنے والے کی تعریف سن لی۔‘‘
پھر دونوں ہاتھ اُسی طرح کندھوں کے برابر تک اُٹھائیں جس طرح رکوع جاتے وقت اُٹھائے تھے۔[2]
11۔قومہ کی دعا:
رکوع کے بعد((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))کہتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہوکر یہ دعا کرنی چاہیے:
((رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ))[3]
’’اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریفیں ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ کلمات جن میں برکت دی گئی ہے۔‘‘
12۔سجدے اور ان کی دعائیں:
1 قومے کے بعد ’’اَللّٰہ ُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ کر سجدے کے لیے جھکیں اور زمین پر پہلے ہاتھ رکھیں اور بعد میں گھٹنے لگائیں۔[4]
2 سات اعضا پر سجدہ کریں، یعنی ناک اور پیشانی، دونوںہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں زمین کو چھوئیں۔[5]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۷۹۶) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۴۷۶(.
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۷۳۵) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۳۹۰(.
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۷۹۹(.
[4] سنن أبي داود، رقم الحدیث(۸۴۰) صحیح ابن خزیمۃ، رقم الحدیث(۶۲۷) ’’قومے سے سجدے میں جانے کی کیفیت ‘‘ کے بارے میں تفصیل پر مشتمل ہمارا ایک مستقل رسالہ شائع ہوچکا ہے۔وللہ الحمد.
[5] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۸۱۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۴۹۰(.