کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 112
5 دایاں ہاتھ کہنی سمیت تین مرتبہ دھوئیں اور پھر بایاں ہاتھ کہنی سمیت تین مرتبہ دھوئیں۔[1]
6 پھر دونوں ہاتھوں کو پانی سے تر کرکے سر کا مسح کریں کہ دونوں ہاتھ سر کے اگلے حصے سے شروع کرکے پیچھے گُدی تک لے جائیں اور پھر پیچھے سے آگے اسی جگہ لے آئیں جہاں سے مسح شروع کیا تھا۔[2]
7 پھر کانوں کا مسح اس طرح کریں کہ شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں میں داخل کریں اور ان سے کانوں کے اندر والے حصے کا مسح کریں اور انگوٹھوں کے ساتھ کانوں کی پشت(باہر والے حصے)کا مسح کریں۔[3]
8 سر اور کانوں کا مسح ایک ہی بار کیا جائے گا۔[4]
9 کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا ضروری نہیں ہے، کیونکہ کان سر ہی کا حصہ ہیں۔[5]
10 گردن کا مسح کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔اس کے بارے میں جو روایت مشہور ہے، وہ بالاتفاق ضعیف ہے۔
آخر میں دایاں اور پھر بایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھوئیں۔[6]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۱۹۳۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۳۶(.
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۱۸۵) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۳۵(.
[3] سنن الترمذي، رقم الحدیث(۳۶) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث ۴۳۹(.
[4] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۱۸۶) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۳۵(.
[5] سنن ابن ماجہ(۱/ ۱۵۲) رقم الحدیث(۴۴۳، ۴۴۵) سنن الدارقطني(۱/ ۹۸) و صححہ الألباني في الإرواء، رقم الحدیث(۸۴(.
[6] صحیح البخاري، رقم الحدیث(۱۹۳۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث(۲۳۶(.