کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 26
شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا.)) [1]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی بھی یہی عادت مبارک تھی۔ پھر کہے پھر دونوں میاں بیوی مل کر دو رکعت نماز پڑھیں اور مل کر اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ان کے نکاح میں برکت ڈالے۔اور پھر جب دونوں میاں بیوی اکٹھے ہوں تواس موقع پر بھی شریعت نے ہمیں ایک دعا سکھائی ہے۔ یہ دعا اپنے ان بچوں کو ضرور سکھائیں جن کا نکاح ہو نے والا ہو۔ یہ دعا یوں ہے
((بِسْمِ اللّٰهِ اللہم جَنِّـبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا)) [2]
’’اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ محفوظ رکھ ہمیں شیطان سے اور دور رکھ شیطان کو اس سے جو رزق تو ہمیں دے (رزق سے مراد اولاد ہے)‘‘
حدیث میں آتا ہے کہ
’’ شیطان انسان کے جسم میں اس طرح چلتا ہے جس طرح خون چلتا ہے۔‘‘[3]
یعنی جس طرح سر سے لے کر پاؤں کی آخری انگلی تک خون چلتا ہے اسی طرح شیطان ہماری رگوں میں موجود ہوتا ہے۔ وہ ہر وقت کوشش کرتا ہے کہ ہمارے دل میں وسوسے ڈالے، ہمیں نقصان پہنچائے۔ اور یہ مواقع خاص طور پر اہم ہوتے ہیں ۔ میاں بیوی میں پھوٹ ڈلوانا شیطان کا پسندیدہ کام ہے۔ شیطان اس موقع کوخالی جانے نہیں دیتا۔ ہمارے خیال میں یہ خالص دنیاوی کام ہے میاں بیوی کاملنا ، خواشات پوری کرنے کا کام ہے۔ مگر اس موقع پر بھی شریعت ہمیں خاص رہنمائی دیتی ہے کہ اس موقعے پر اللہ کی ہدایات کو یاد رکھا جائے اور اللہ کے نام کے ساتھ آغاز کیا جائے کہ وہ شیطان کو ہم سے اور ہماری اولاد سے دور رکھے۔‘‘
[1] سنن ابی داوٗد : 2160.
[2] صحیح بخاری : 5165، صحیح مسلم : 3533.
[3] صحیح بخاری : 2035.