کتاب: تربیت اولاد - صفحہ 19
تربیت اولاد
پیدائش سے قبل
اسلام دین فطرت ہے۔ اس لیے اسلام نے ہر اس چیز کا حکم دیا ہے جو ہماری فطرت کی مانگ ہے۔ اور ہر اس چیز سے ہمیں روکا جو ہمارے لیے نقصان دہ ہے۔ ہر خیر اسلام میں موجود ہے اور ہر شر سے ہمیں بچایا گیا ہے۔ نکاح کا تقاضا چونکہ ہماری فطرت میں ہے۔ انسانی زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب انسان چاہتا ہے اس کا ایک ساتھی ہو۔تو اس کاحل اللہ تعالیٰ نے نکاح کی صورت میں دیا۔ نکاح سےانسان معاشرے کا بنیادی اور اہم ترین یونٹ بناتا ہے۔ جو اولاد سے مکمل ہو تاہے۔اولاد سے انسان کی محبت فطری ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے یہ محبت اس کی فطرت میں ڈالی ہے، ہمیشہ سے ہے اور قیامت تک رہے گی۔
اسلام سے قبل والدین کی سنگ دلی
اسلام سے قبل والدین اتنے سنگ دل تھے کہ اپنی اولاد کو قتل کرنے سے بھی نہ چوکتے۔ قرآن بتاتا ہے کہ
﴿وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىِٕلَتْ۪ۙ۰۰۸ بِاَيِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ۰۰۹﴾ (التکویر : 8، 9)
’’اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے۔کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی۔‘‘
احادیث میں ہمیں ایک صحابی کا قصہ ملتا ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اسلام لائے اور بولے کہ میرا ایک گناہ ہے جو مجھے ہر وقت بے چین کئے رکھتا ہے ۔کیا اسلام لانے کے بعد میراوہ گناہ بھی معاف ہوجائے گا؟ میری ایک بچی تھی جس کو میں نے پیدائش کے وقت تو