کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 94
﴿أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَن نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَّحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ﴾[1]
کیا ان لوگوں کو جو برے کام کرتے ہیں یہ گمان ہے کہ ہم انہیں ا ن لوگوں جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک کام کئے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہو جائے‘ برا ہے وہ فیصلہ جو وہ کررہے ہیں۔
نیز ارشاد ہے:
﴿إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ﴿٣٤﴾أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ﴿٣٥﴾مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ﴾[2]
پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں۔کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناہ گاروں کے کردیں گے۔تمہیں کیا ہو گیا ہے ‘ کیسے فیصلے کررہے ہو؟
[1] سورۃ الجاثیہ:۲۱۔
[2] سورۃ القلم: ۳۴ تا ۳۶۔