کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 84
جاتی ہے۔
چوتھی چیز: عظیم اجر اور بے پناہ ثواب۔[1]
اللہ کا ارشاد ہے:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللّٰہُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾[2]
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور عطا فرمائے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھروگے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرمادے گا‘ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
نیز اللہ کا ارشاد ہے:
﴿أَوَمَن كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَاهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي
[1] دیکھئے: تیسیر الکریم الرحمن فی تفسیر کلام المنان،للسعدی،ص۲۸۱۔
[2] سورۃالحدید: ۲۸۔