کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 72
اور کہا گیا ہے کہ اس کا معنیٰ یہ ہے کہ جو شخص اللہ سے لولگا کر(غیروں سے)بے نیاز ہوجائے اور اللہ کی متعین کردہ نوشتۂ تقدیر پر راضی و خوش ہو۔
اور ’پوشیدہ‘ سے مراد وہ گمنام ہے جو دنیامیں بلندی اور دنیوی عہدوں پر فائز ہونے کا خواہش مند نہ ہو۔
بعض روایات میں :’’ إنَّ اللّٰہَ يحبُّ العبدَ التَّقيَّ الغنيَّ الخفيَّ ‘‘ کے الفاظ آئے ہیں ‘ یعنی اللہ تعالیٰ تقویٰ شعار‘مالدار اور عالم بندے سے محبت کرتا ہے۔
’’حفي‘‘کے معنیٰ عالم کے ہیں ‘ جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿کاكَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا﴾[1]
گویا کہ آپ اس کا علم رکھنے والے ہیں۔
اور کہا گیا ہے کہ:رشتہ کو جوڑنے والے نیز ان پر اور ان کے علاوہ دیگر کمزوروں پر رحم کرنے والے ہیں اور ان کی ضرورتوں میں دوڑ دھوپ
[1] سورۃالا عراف: ۱۸۷۔