کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 57
یہ وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے متقیوں کو وارث بنائیں گے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ﴾[1] اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے‘ جو پرہیز گاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ مزید ارشاد ہے: ﴿قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا﴾[2] کہہ دیجئے کہ دنیا کی سود مندی تو بہت ہی کم ہے اور پرہیز گاروں کے لئے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی
[1] سورۃ آل عمران: ۱۳۳۔ [2] سورۃ النساء: ۷۷۔