کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 53
لِّلْمُتَّقِينَ﴾[1] الم،اس کتاب کے(اللہ کی کتاب ہونے)میں کوئی شک نہیں ‘ پرہیز گاروں کو راہ دکھانے والی ہے۔ (۲)متقیوں کو اللہ کی معیت(ساتھ): اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِينَ﴾[2] اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ﴾[3] بیشک اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے۔ یہ معیت(جو سابقہ آیات کریمہ میں گزری)توفیق‘اصلاح و درستگی‘ نصرت و تائید اور اعانت و حمایت کی معیت ہے۔
[1] سورۃالبقرہ:۱،۲۔ [2] سورۃالبقرہ:۱۹۴۔ [3] سورۃ النحل: ۱۲۸۔