کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 37
جب انسان تقویٰ کے لباس میں ملبوس نہیں ہوتا ہے تو کپڑے پہننے کے باوجود بھی عریاں گھومتا پھرتا ہے،انسان کا سب سے اچھا لباس اس کے رب کی اطاعت ہے اورجو اللہ کا نافرمان ہو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔
ششم: تقویٰ کھانے پینے سے بھی زیادہ اہم ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ﴾[1]
اور اپنے ساتھ توشہ(سامان سفر)لے لیا کرو‘ سب سے بہتر توشہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہے،اور اے عقلمندو! مجھ سے ڈرتے رہا کرو۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :’’سفر میں اچھی زاد راہ آدمی کے کرم کی دلیل ہے۔‘‘[2]
[1] سورۃالبقرہ:۱۹۷۔
[2] دیکھئے: تفسیر القرآن العظیم،لابن کثیر ۱/۲۲۷،تیسیر الکریم الرحمن فی تفسیر کلام المنان،للسعدی،ص۷۴۔