کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 36
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا ۖ وَلِبَاسُ التَّقْوَىٰ ذَٰلِكَ خَيْرٌ﴾[1] اے آدم علیہ السلام کی اولاد! ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرمگاہوں کوبھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے،اور تقویٰ کا لباس یہ اس سے بہتر ہے۔ یہ وہ لباس ہے جس سے انسان ایک لمحہ بھی بے نیاز نہیں ہوسکتا‘ اس کے بغیر اس کی کوئی قدر وقیمت اور کامیابی نہیں ‘ اور کسی شاعر نے کیا خوب کہاہے: إذا المرء لم یلبس ثیاباً من التقیٰ تقلب عریاناً ولو کان کاسیاً وخیر لباس المرء طاعــۃ ربہ ولا خیر فیمن کان للّٰہ عاصیاً
[1] سورۃ الاعراف:۲۶۔