کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 27
سوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بہت ساری حدیثوں میں تقویٰ کا حکم دیا ہے اور اس کی جانب رغبت دلائی ہے،ان میں سے چند احادیث حسب ذیل ہیں : ۱- حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ ارشاد کرتے ہوئے سنا،آپ نے(خطبہ کے دوران)فرمایا: ’’اتـقـــوا اللّٰہ ربکـــم،وصــــلوا خمسکم،وصوموا شھــرکم،وأدوا زکاۃ أموالــکم،وأطیعوا ذا أمرکم،تدخلوا جنۃ ربکم۔‘‘[1] اپنے پروردگار اللہ سے ڈرو،اپنی پنج وقتہ نمازیں ادا کرو،اپنے مہینہ(رمضان)کا روزہ رکھو،اپنے مالوں کی زکاۃ دو اور اپنے حاکم کی
[1] سنن ترمذی،کتاب الصلاۃ،باب منہ: ۱/۲،حدیث نمبر:(۶۱۶)،علامہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح سنن ترمذی(۱/۱۹۰)اور سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ(حدیث نمبر:۸۶۷)میں صحیح قرار دیاہے۔