کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 268
سے پناہ مانگنا۔
۸- اللہ تعالیٰ سے مصیبت کی سختی سے‘ بدبختی کے ملنے سے‘ برے فیصلہ سے‘ اور دشمنوں کی شماتت سے پناہ مانگنا۔
۹- اللہ تعالیٰ سے دین و دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرنا۔[1]
میں اللہ عز وجل سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کو خالص اپنے رخ کریم کے لئے بنائے اور اسے میرے لئے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے‘ اور جس تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعہ فائد ہ پہنچائے،کیونکہ وہ سب سے بہتر ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جاتی ہے،وہی میرے لئے کافی اور بہترین کارساز ہے۔
اللہ کی رحمت و سلامتی اور برکت نازل ہو اس کے بندہ و رسول،اور اس کی مخلوق میں سب سے پسندیدہ ذات،ہمارے نبی،ہمارے امام،اور
[1] دیکھئے: جامع العلوم والحکم،لابن رجب،۲/۳۸ تا ۴۰ وشروط الدعاء و موانع الاجابہ،از مصنف کتاب،ص ۱۳۶ تا ۱۴۹۔