کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 267
خزانے اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہیں،اللہ عزوجل جسے عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں ‘ اور جسے نہ دینا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں ‘ نیز اللہ کو یہ چیز بہت محبوب ہے کہ اس سے سوال کیا جائے‘ لہٰذا بندہ کو چاہئے کہ اپنی ضرورت کی ہر چیز حتیٰ کہ اپنے جوتے کا تسمہ بھی اللہ ہی سے مانگے‘(البتہ)بندہ کو ان اہم اور عظیم ترین امور کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئے جس میں اس کی حقیقی سعادت کا راز پنہاں ہے،ان میں سے نو اہم ترین امور حسب ذیل ہیں :
۱- اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور اصلاح کا سوال کرنا۔
۲- اللہ تعالیٰ سے تمام گناہوں کی بخشش ومغفرت کا سوال کرنا۔
۳- اللہ عزجل سے جنت کا سوال کرنا اور اس سے جہنم سے پناہ مانگنا۔
۴- اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں عفو و عافیت کا سوال کرنا۔
۵- اللہ عزوجل سے دین پر استقامت اور ثابت قدمی کا سوال کرنا۔
۶- اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں حسن انجام کا سوال کرنا۔
۷- اللہ تعالیٰ سے نعمت کی ہمیشگی کا سوال کرنا اور اس سے نعمت کے زوال