کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 26
اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو،جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں،اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو،بیشک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔
۵- فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۚ إِنَّ اللّٰہَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ﴾[1]
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ لے کہ کل(قیامت)کے واسطے اس نے اعمال کا کیا ذخیرہ بھیجا ہے،اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہو‘ اللہ تمہارے سب اعمال سے با خبر ہے۔
تقویٰ کے حکم کے بارے میں بے شمار آیتیں ہیں۔[2]
[1] سورۃ الحشر:۱۸۔
[2] دیکھئے: المعجم المفھرس لالفاظ القرآن الکریم،ص ۷۵۹تا ۷۶۰،چنانچہ قرآن کریم میں ۷۹ مقامات پر تقویٰ کا حکم دیا گیا ہے۔