کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 25
اس دن سے ڈرتے رہو جب کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی اس کی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ کوئی بدلہ اس کے عوض لیا جائے گا اور نہ وہ مدد کئے جائیں گے۔
۳-اللہ کا ارشاد ہے:
﴿وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾[1]
اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والاہے۔
۴- اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللّٰہَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا﴾[2]
[1] سورۃ البقرہ:۲۳۱۔
[2] سورۃ النساء:۱۔