کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 24
دوم: اللہ عز وجل نے بے شمار آیات میں اپنے بندوں کو تقویٰ کا حکم دیا ہے اور اس پر عمل کرنا واجب قرار دیا ہے،ان میں سے چند آیات حسب ذیل ہیں : ۱- اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللّٰہِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ﴾[1] اور اس دن سے ڈروجس میں تم سب اللہ کی طرف لوٹائے جاؤگے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ ۲- ارشاد باری تعالی ہے: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ﴾[2]
[1] سورۃ البقرہ: ۲۸۱۔ [2] سورۃ البقرہ: ۲۸۱،نیز دیکھئے: آیت نمبر:۱۲۳۔