کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 236
(۴۹/۲)ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ا أَتَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ قَالُوا الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ فَقَالَ إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلَاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ وَيَأْتِي قَدْ شَتَمَ هَذَا وَقَذَفَ هَذَا وَأَكَلَ مَالَ هَذَا وَسَفَكَ دَمَ هَذَا وَضَرَبَ هَذَا فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْضَى مَا عَلَيْهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ ‘‘[1] کیاتم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہمارے درمیان مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہو اور نہ ہی کوئی سرمایہ،تو آپ نے فرمایا: میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز‘ روزہ اور زکاۃ لے کر آئے گا اور ساتھ ہی(یہ بدیاں
[1] صحیح مسلم،کتاب البر والصلہ والآداب،باب تحریم الظلم،۴/ ۱۹۹۷،حدیث نمبر:(۲۵۸۱)۔