کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 22
کیاگیا ہے۔ علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’﴿وَإِن تَكْفُرُوا﴾(اور اگر تم کفر کرو)یعنی اللہ کا تقویٰ ترک کردو اور اللہ کے ساتھ ایسی چیز شریک کرو جس کی اللہ نے دلیل نازل نہیں فرمائی تو تم اس سے اپنی ذات ہی کو نقصان پہنچاؤگے،اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور نہ اس کی بادشاہت میں کمی کر سکتے ہو،اللہ کے بے شمار تم سے بہتر بندے ہیں جو اس کے اطاعت گزار اور اس کے حکم کے تابعدار ہیں،اسی لئے اللہ تعالیٰ نے(وصیت کے بعد)یہ بات ذکر فرمائی: ﴿وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلّٰہِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللّٰہُ غَنِيًّا حَمِيدًا﴾۔ اور اگر تم کفر کرو تو یا د رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیاگیاہے۔ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے مکمل جودو سخا اور احسان عام ہے،جس کے چشمے