کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 216
کرو کہ کس طرح شدید ضرورت کے موقع پر ان کی قوت نے انہیں دھوکا دے دیا،اور اہل ایمان نے اپنی جسمانی و قلبی قوت(ایمان)کے بل بوتے انہیں تہس نہس کردیا۔‘‘[1] (د)روزی پر گناہوں کے اثرات: (۳۶/۱)گناہ روزی سے محروم کردیتے ہیں :اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کبھی گناہ کے سبب انسان روزی سے محروم ہوجاتا ہے،اور جس طرح اللہ کا تقویٰ حصول رزق کا ذریعہ ہے ‘ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴿٢﴾وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾[2] جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ اس کے لئے سبیل نکال دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی عطا فرماتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔
[1] الجواب الکافی لمن سأل عن الدواء الشافی،لابن القیم،ص ۱۰۶۔ [2] سورہ الطلاق: ۲،۳۔