کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 213
وغیرہ میں بیوی سے ہمبستری کرلینے اور قسم کے کفارے ہیں۔
تعزیرات(تنبیہی سزائیں):یہ سزائیں مسلمان حاکم کی صوابدید پر مبنی ہیں ‘ وہ ان کے ذریعہ زجر و توبیخ کرتا ہے([1])تنبیہی سزائیں حدود کے درجہ تک نہیں پہنچتیں،الا یہ کہ جرم بہت سنگین ہوتو تعزیر قتل تک بھی پہنچ سکتی ہے،اور یہ تمام چیزیں حاکم کی خواہش نفس کے مطابق نہیں بلکہ شرعی قواعد کے مطابق ہیں۔[2]
(۳۴/۲)قدری سزائیں :اس کی دوقسمیں ہیں :
[1] دیکھئے: الجواب الکافی لمن سأل عن الدواء الشافی،لابن القیم،ص ۲۰۸ تا ۲۱۱،المعاصی و اثرھا علی الفرد والمجتمع،لحامدبن محمد المصلح،ص ۱۱۶ تا ۱۱۸۔
[2] مجلۃ البحوث الاسلامیہ،مجریہ از رئاسۃ البحوث العلمیہ(شمارہ :۲۱،ص ۳۵۵)میں نشا آور اشیاء کی اسمگلنگ کرنے اور اس کی ترویج کرنے والے کے بارے میں ہیئۃ کبار العلماء کی قرار داد نمبر:(۱۳۸)ملاحظہ فرمائیں۔