کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 20
واصنـــــع کــــماشٍ فــوق أرض الشوک یحــــذر مایری لا تحقـــــــرن صغیــــــرۃ إن الجـبال مـــن الحصـی[1] چھوٹے بڑے تمام گناہوں کو ترک کردو،کہ یہی تقویٰ ہے اور اس طرح کرو جس طرح پر خار زمین پرچلنے والا(کانٹوں وغیرہ کو دیکھ کر)اس سے بچ کر چلتا ہے،چھوٹے گناہوں کو حقیر نہ سمجھو کہ کنکریوں ہی سے پہاڑ بنتے ہیں۔ دوسرا مطلب: تقویٰ کی اہمیت تقویٰ کئی وجوہ سے دنیا و آخرت کی کامیابی کے اہم ترین اسباب میں سے ہے،ان میں سے چند وجوہ درج ذیل ہیں : اول: اللہ عز وجل نے تمام اولین و آخرین(اگلوں پچھلوں)کو تقویٰ
[1] جامع العلوم والحکم،از ابن رجب،۱/۴۰۲۔