کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 194
(حدبندیاں)بدلنے والے پر لعنت فرمائی ہے،[1] اسی طرح مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں اور عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے،[2]اسی طرح شراب‘شرابی‘ ساقی‘ اس کے فروخت کرنے والے،خریدنے والے‘ نچوڑنے والے‘ نچوڑوانے والے‘ لادنے والے‘ لدوانے والے اور اسکی قیمت کے کھانے والے پر لعنت فرمائی ہے،[3] اسی طرح نشانہ لگا نے کے لئے کسی ذی روح چیز کو باندھ کر مارنے والے پر لعنت فرمائی ہے،[4] نیز تصویر کشی کرنے والے
[1] صحیح مسلم،کتاب الاضاحی،باب تحریم الذبح لغیر اللہ ولعن فاعلہ،۳/ ۱۵۶۷،حدیث نمبر:(۱۹۷۸)۔ [2] صحیح بخاری،کتاب اللباس،باب المتشبھین بالنساء والمتشبھات بالرجال،حدیث نمبر:(۵۸۸۵)۔ [3] سنن ابوداود،کتاب الاشربہ،باب العنب یعصر للخمر،۳/۳۲۶،حدیث نمبر:(۳۶۷۴)،ابن ماجہ،کتاب الاشربہ،باب لعنت الخمر علی عشرۃاوجہ،۲/۱۱۲۲،علامہ شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح سنن ابوداود(۲/۷۰۰)میں صحیح قرار دیا ہے،بین القوسین کے الفاظ سنن ابن ماجہ کے ہیں۔ [4] صحیح مسلم،کتاب الصید والذبائح،باب النھی عن صبر البھائم،۳/ ۱۵۵۰،حدیث نمبر:(۱۹۵۸)۔