کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 18
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اللہ کے شکر میں اطاعت کے سبھی اعمال شامل ہیں اور اللہ کو یاد کرنے اور اسے بھلائے نہ جانے کا مطلب یہ ہے کہ بندہ اللہ کے اوامر کو اپنے جملہ حرکات و سکنات،بول چال اور گفتگو میں یاد کرکے اپنے دل سے ان کی تابعداری کرے،اور ان تمام چیزوں میں اللہ کے منع کردہ امور کو یاد کرکے ان سے اجتناب کرے۔‘‘[1]
امام قرطبی رحمہ اللہ نے ذکرکیا ہے کہ فرمان باری تعالیٰ:﴿اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِهِ﴾’’یعنی اللہ سے اس طرح ڈرو جس طرح اس سے ڈرنے کا حق ہے ‘‘ کی تفسیر اللہ عزو جل کے دوسرے فرمان:﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾([2])’’یعنی اپنی استطاعت بھر اللہ سے ڈرو‘‘ سے ہوتی ہے،اور(دونوں آیتوں کے مجموعہ)کا مفہوم یہ ہوگا کہ اپنی استطاعت بھر اللہ
[1] جامع العلوم والحکم،از ابن رجب،۱/۴۰۱۔
[2] سورۃ التغابن:۱۶۔