کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 169
نیز ارشاد ہے: ﴿وَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَـٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ﴾[1] عزت تو صرف اللہ تعالیٰ کے لئے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اور ایمان والوں کے لئے ہے لیکن یہ منافقین جانتے نہیں۔ عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بُعِثتُ بين يديِ السّاعةِ بالسَّيفِ حتّى يُعبَدَ اللّٰہُ وحدَه،لا شريكَ له،وجُعِل رزقي تحت ظلِّ رُمحي،وجُعِل الذُّلُّ والصَّغارُ على من خالف أمري،ومن تشبَّه بقومٍ فهو منهم ‘‘[2]
[1] سورۃ المنافقون: ۸۔ [2] مسند احمد،۲/۵۰،۹۲،ومصنف ابن ابی شیبہ،۵ /۳۱۳،اس حدیث کو علامہ شیخ البانی نے ارواء الغلیل(۵/۱۰۹)میں صحیح قرار دیا ہے۔