کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 147
وہ لوگ جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی ‘ سوائے چھوٹے گناہ کے۔
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیاکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا کوئی شریک بناؤ‘ جبکہ(تنہا)اس نے تمہیں پیداکیا ہے‘ میں نے کہا: واقعی یہ تو بہت بڑا گناہ ہے‘ کہتے ہیں کہ میں عرض کیا: پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا: پھر یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کردو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا،کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: پھر کونسا گناہ؟ آپ نے فرمایا: پھر یہ کہ تم اپنی پڑوسن سے زناکرو۔[1]
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
[1] متفق علیہ: صحیح بخاری،کتاب تفسیر القرآن،باب قولہ تعالی:﴿فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّـهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾،۵/ ۱۷۲،حدیث نمبر:(۴۴۷۷)ومسلم،کتاب الایمان،باب کون الشرک أعظم الذنوب وبیان أعظمھا بعدہ،۱/۹۰،حدیث نمبر:(۸۶)۔