کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 140
انجام پاتی ہے۔[1]
امام ابن القیم رحمہ اللہ نے ذکرکیا ہے کہ کبیرہ و صغیرہ تمام گناہوں کی اصل(درج ذیل)تین چیزیں ہیں :
۱- دل کا اللہ کے علاوہ سے لگے رہنا اور وہ شرک ہے‘ چنانچہ غیر اللہ سے تعلق کی غایت(انتہاء)شرک اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارنا ہے۔
۲- غضبی قوت کی پیروی‘ اور وہ ظلم ہے‘ اور اس کا انجام قتل وخونریزی ہے۔
۳- شہوانی قوت کی پیروی‘ یہ فواحش و بے حیائی کے کام ہیں اور اس کا انجام کار زنا و بدکاری ہے۔
اللہ عزوجل نے ان تینوں اصولوں کو اپنے درج ذیل فرمان میں ذکر فرمایاہے:
﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللّٰہِ إِلَـٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّٰہُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ
[1] الفوائد،لابن القیم،ص ۱۰۵۔