کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 107
اور کسی مومن مرد وعورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا‘ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا﴾[1]
اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔
ثانیاً:معاصی(گناہوں)کے نام:
معصیت کے معنیٰ میں بہت سارے الفاظ وارد ہوئے ہیں ‘ چند الفاظ درج ذیل ہیں :
۱- فسق و عصیان:
[1] سورۃالجن: ۲۳۔