کتاب: تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں - صفحہ 106
کوکہتے ہیں۔[1] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ﴾[2] اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰہُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا﴾[3]
[1] دیکھئے: الجواب الکافی لمن سأل عن الدواء الشافی لابن القیم،ص۲۲۱،والمعاصی وأثرھا علی الفرد والمجتمع،لحامد بن محمد المصلح،ص۳۰۔ [2] سورۃ النساء:۱۴۔ [3] سورۃ الاحزاب: ۳۶۔